سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سےمقام ابراہیم کی ایک تصویر جاری کی گئی جس پر خانہ کعبہ کا عکس نمایاں انداز میں دیکھا جا سکتا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بدھ کو حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف دیکھا جا سکتا ہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد حرام کے بیرونی صحن میں نماز کی تیاری
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نےواضح کیا کہ تیاری کا کام شروع ہو گیا ہے اس میں قالینوں کا رکھنا، سینیٹائزیشن اور آب زمزم کی بوتلوں کی فراہمی شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق آب زمزم کی تقسیم کی جانے والی بوتلوں کی تعداد کو بڑھا کر 25 لاکھ تک کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں سینیٹائزیشن کے عمل میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کا بارش کے لیے ڈرونز کا استعمال
ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔
معتمرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظرمطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بنائے گئے ہیں جو عبادت گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
جبکہ حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مطاف میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کے ٹریک کو علیحدہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اس مقصد کے لیے سنہرے رنگ کی رکاوٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔