پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں
سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کے مطابق 148 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا،سید مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جبکہ اُن کے مقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی 36 ارکان نے ووٹ دیا،وزیر اعلی کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوا، وزیر اعلی سندھ کیلئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مدمقابل تھے
سید مراد علی شاہ کل شام گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعلی کا حلف اُٹھائیں گے۔تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی ہے
بلاول بھٹو کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ
میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول
نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ
آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ
دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا
پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ صوبے کی بہتری کے لئے ہم سب بہتر کردار ادا کریں گے، کوشش کریں گے کہ ایوان کو اچھے طریقے سے چلائیں۔ملک بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے، مل کر چلیں گے تو مسائل حل ہوںگے،
جو نئے بھائی آئے ہیں یہاں آپ روز آکر سبق سیکھیں گے ،سراج درانی
پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتا ہوں, مراد علی شاہ تیسری بار منتخب ہوئے ہیں , جو نئے بھائی آئے ہیں یہاں آپ روز آکر سبق سیکھیں گے ,کراچی سندھ کا حصہ ہے, اس کی ڈویژن کی بات نہ کریں ,آپ یہاں روز آئیں گے تو سیکھ جائیں گے،سیلاب آئے تو مراد علی شاہ ہر جگہ پہنچ جاتے تھے, میرے علاقے میں زیادہ نقصان ہوا تھا,مراد علی شاہ نے بڑا ہارڈ ورک کیا،ہم نے صوبے کو آگے چلانا ہے ,