ارشد شریف قتل کیس:مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگ لئے

0
53

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کا جواب سامنے آگیا-

باغی ٹی وی : مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگ لئےمراد سعید نے کہا کہ ‎موجودہ حالات اوروفاقی حکومت کے رویےکےتناظر میں ایف آئی اےسے غیرجانبدار،شفاف اورخودمختار انکوائری کی توقع نہیں کی جاسکتی،‎ارشد شریف کے سرکاری پوسٹ مارٹم کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت کا کردار متنازعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیق کرے کہ شہید ارشد شریف پر 16 سے زائد مقدمات درج کروانے والے مدعیان کون تھے اور ان کے پیچھے کون سے عناصر کارفرما تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سراغ لگائے شہید ارشد شریف کی تحقیقاتی صحافت کس کیلئے خطرہ تھی، پاکستان میں کون شہید ارشد شریف کو دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا، کس نے ان کی دبئی روانگی کی تصاویر جاری کیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سراغ لگایا جائے کہ دبئی کے ہوٹل کی لابی میں کس کی ایما پر ارشد شریف کو دبئی چھوڑنے کا کہا گیا، ۲۳ اکتوبر کوقتل کےفوراً بعد کس نے میڈیا میں ان کےقتل کو ایکسیڈنٹ کا رنگ دینےکی کوشش کی؟ وہ کس طاقتور پاکستانی کےخلاف تحقیقاتی رپورٹ مرتب کررہے تھے؟۔

آرمی چیف کی ٹیکس معلومات لیک ہونےپر وزیر خزانہ کا سخت نوٹس،ایف بی آر کو فوری تحقیقات کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد حکومتی عہدیداران اور ریاستی اداروں کے جانب سے کیونکر عجلت میں حقائق کے برخلاف اور الزامات پر مبنی پریس کانفرنسز کی گئیں؟۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ سینئیر صحافی ارشد شریف قتل کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے،امید ہے ان بڑوں لوگوں تک ہاتھ پہنچے گاجن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ، سلمان اقبال کا اس قتل سےکوئی تعلق نہیں، ان سے درخواست کروں گا پاکستان ضرور آئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا اور قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔

معروف شاعر اطہر نفیس کا یوم وفات

Leave a reply