لاہورو:زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری کے علاقے پتریاٹہ میں کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے-وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اورسیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں – امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے-وزیراعلی نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیراعلی نے واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے –
دوسری طرف وزیر اعلیٰ کے حکم کے ساتھ ہی سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پیٹریاٹہ میں کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 100 کے قریب سیاح پھنس گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کیبل کار میں 8 سیاح سوار ہیں۔ اس حوالے سے انچارج چیئرلفٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ مینوئیل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلاکر سیاحوں کو نکالا جائے۔انچارج چیئرلفٹ نے بتایا کہ تیز ہوا اور بارش رک چکی ہے جلد ریسکیو کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔