مرغابی کڑاہی بنانے کی ترکیب
مرغابی کڑاہی
وقت :60 سے70 منٹ
6 سے 8 افراد کے لئے
اجزائے ترکیبی مقدار
مرغابیاں 2پرندے (1 کلو کا ایک)
تیل ½کپ
دہی ½کپ
پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
ادرک (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) 2کپ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
زیرہ (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
سجاوٹ کے لئے:
ہرا دھنیا 1کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (قتلے) 1چائے کا چمچ
ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
طریقہ کار:
مرغابیوں کوچھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ مرغابی کا گوشت کڑاہی میں ڈالیں۔ اس میں پیاز، ہلدی ایک چمچ نمک اور ایک کپ پانی ڈال کر دو سے تین منٹ تک ابالیں۔ پانی پھینک دیں اور مرغابیوں کودھو کر ایک طرف رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں۔ اب ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دومنٹ تک پکائیں۔مرغابیاں شامل کرکے چار سے پانچ منٹ تک تیز آنچ پر بھونیں۔ ٹماٹر، مصالحے اور دو کپ پانی شامل کرکے 40سے 45 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں کہ گوشت گھل جائے۔ دہی شامل کرکے پانچ سے چھ منٹ تک تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ نان یا خمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ مرغابیوں کو ابالنے سے اس کا گندا ذائقہ ختم ہوجاتا ہے۔