مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل میں 3 افراد جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

crime

مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل میں 3 افراد جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں 4 سیاح بے ہوش پائے گئے جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور بے ہوش ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ محمد اویس، تیس سالہ فیصل ایاز اور 29 سالہ محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی،جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی۔ چاروں سیاحوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں ہوٹل کے کمرے میں 4 افراد کے بے ہوشی کی حالت میں ملنے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بے ہوش ہے۔ ریسکیو 1122مری کے مطابق چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ مری پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.