اسلام آباد: مری روڈ بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے-

شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا واقعہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا۔

جبکہ ایک روز قبل بھی تھانہ صدر کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے دوران 18سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا تھا۔

مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی

قبل ازیں شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں مسجد میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت پیش امام ارشاد منگرانی، دلشاد اور شمن کے ناموں سے ہوئی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے-

سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا تھا کہ زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

پشاور:مسلح افراد کی فائرنگ سے پادری ہلاک، دوسرا زخمی

Shares: