مری :مری سیاحوں سے بھرگئی ،اطلاعات کے مطابق آج عید کا دوسرادن ہے اوراس دوسرے دن مری کی پہاڑیوں انسانوں سے بھرگئی ہیں
اطلاعات کے مطابق مری سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرا روز، ہزاروں سیاح مری پہنچ گئے، یہ بھی بتایا جارہاہے کہ عید کی چھٹی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے شہریوں نےتفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق عید الضحیٰ کے دوسرے روز مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری میں مختلف راستوں سے 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں جبکہ 3200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے۔