داسو واقعہ:دشمن سی پیک کوناکام کرنےکا خواہاں:چین نے وفا کا حق ادا کردیا: فوادچوہدری

0
24

اسلام آباد :داسو واقعہ:دشمن سی پیک کوناکام کرنے کی خواہاں:چین نے وفا کا حق ادا کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ہر مشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور پیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کے پیچھے سی پیک کو ناکام کرنے والی خواہاں قوتیں کار فرما ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے، کیوں کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا رہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے، افغانستان کے مسائل افغان عوام نے ہی حل کرنے ہیں،افغان نائب صدر کا حالیہ بیان نہایت قابل افسوس ہے۔

Leave a reply