مسافر ریل گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد وزارت ریلوے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(محمد اویس)مسافر ریل گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد پاکستان ریلوے نے مسافر ریل گاڑیاں اپنی کمپنی پراکس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا،
وزیر ریلوے نے مسافرگاڑیوں کی آوٹ سورسنگ میں باربار ناکامی اور نجی شعبہ کے عدم دلچسپی کے بعد مسافرگاڑیوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کا دینے کی ہدایت کی،ریلوے نے مسافر گاڑیاں پراکس کو دینے کے لیے قانونی ضابطے پورے کرنے شروع کردیئے،پراکس نے بھی مسافر گاڑیاں لینے کی حامی بھر لی،جلد پراکس کے نئے رولز کی منظوری دی جائے گی ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافرگاڑیوں کی کمرشل منیجمنٹ کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد تمام مسافر گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ کے لیے اشتہار دیاگیامگر نجی شعبہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وہ بری طر ح ناکام ہوگیاتھا اور صرف ایک ٹرین آوٹ سورس ہوسکی جس کے بعد دوبارہ اشتہار دیا گیا مگر وہ بھی بری طرح ناکام ہوگیا
یکم دسمبرکو ٹیکینکل بیڈکھلیں تو 33میں سے 14مسافر گاڑیوں کے لیے کسی نے بولی نہیں دی 11 کی سنگل ،5 کی ڈبل اور 3 مسافر گاڑیوں کے لیے 3 کمپنیوں نے بولیاں دیں۔جس کے بعد 4دسمبر کو وزیر ریلوے اعظم سواتی کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کواٹر لاہور میں اجلاس ہواجس میں وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ ریلوے کی کمپنی پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسلی سروسز (پراکس) کے حوالے کی جائے جس پر بتایا گیا کہ اس کے لیے پراکس کمپنی کے لیے نئے رولز کی منظوری کی ضرورت پڑے گی پراکس کمپنی کے حکام نے بتایاکہ اگر ان کو مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ دی جائے تو وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں ایم ڈی پراکس خالد خرشید کنور کی طرف سے رولز بنانے کے لیے 6دسمبر کو ایک خط بھی وزارت ریلوے کولکھاگیاہے ۔جس کے بعداب وزارت ریلوے نے پراکس کو مسافر ٹرینوں کی کمزشل مینجمنٹ دینے کے لیے نئے رولز بنانے کے لیے کام شروع کردیاہے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریلوے کی تمام مسافرٹرینوں کو پراکس کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا ۔
ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟
کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار
پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا
باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا
ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ
مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم
مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت