مسافر طیارہ تباہ ہونے سے 180 مسافر ہلاک

مسافر طیارہ تباہ ہونے سے 180 مسافر ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کا مسافر طیارہ ایران کے امام خامنہ ای ائیرپورٹ کے قریب تباہ ہوگیا، ایرانی خبر ایجنسی 180 مسافر سوار تھے
.

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں یوکرائن کا 737 بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں 180 مسافر سوار تھے،طیارہ تہران ایئرپورٹ پر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گرکر تباہ ہو گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،

ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں تمام مسافرہلاک ہو گئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 14 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ الماتی ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر گیا، طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ گزشتہ ماہ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے

Comments are closed.