قلعہ سیف اللہ،مسافر وین کھائی میں گرنے سے 12 افراد کی موت

0
34

قلعہ سیف اللہ،مسافر وین کھائی میں گرنے سے 12 افراد کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے

قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں مین قومی شاہراہ پر مسافر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12 افراد کی موت ہو گئی ہے، حادثہ اخترزئی ادوالہ کے مقام پر پیش آیا،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے،

ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گر گئی، مسافر وین میں سوار مسافروں میں سے 12 کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں، ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق مشکل گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ رنج و غم کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام حادثے کے زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں مستقبل میں اس طرح کے اندوہناک حادثوں سے بچنے کے لیے اقدام کیئے جائیں

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

Leave a reply