مسلح افواج پر فخر،بھارتی جارحیت پر جواب دنیا یاد رکھے گی، وزیراعظم

0
25
Imran khan pm

مسلح افواج پر فخر،بھارتی جارحیت پر جواب دنیا یاد رکھے گی، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے واقعہ پر پاکستانی قوم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور مسلح افواج نے جس طریقہ سے اس کا جواب دیا اس پر فخر ہے، پلوامہ حملہ کے بعد اندازہ تھا کہ بھارت جارحیت کرے گا، اس سلسلہ میں ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹس بھی تھیں، پاکستان بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے مکمل تیار تھا،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صبح تین بجے کے قریب ایئر چیف نے بھارتی جارحیت کی خبر دی، افراتفری میں جواب دینے کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا جواب ایک ذمہ دارانہ تھا جس طرح پاک فوج اور پاک فضائیہ تیار تھیں پاک بحریہ نے بھارت کی سب میرین کو لاک کیا، بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، بھارتی جارحیت پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک تھا اور اسمبلی میں اختلافات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں نے ایک یکساں موقف اختیار کیا،

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ واپس کرنا ایک ذمہ دار قوم ہونے کی نشانی تھی لیکن بھارت میں انتخابی مہم پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر چلائی گئی، کسی بھی قوم کی پہچان بحران کے وقت ہوتی ہے کہ وہ کس طرح اس سے نبرد آزما ہوتی ہے۔ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو قوم کے اعتماد پر پورا اتریں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ کے پراعتماد رویہ سے مجھے بھی اعتماد حاصل ہوا،دنیا کا کوئی میڈیا اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکات نہیں کرتا جس طرح بھارت کا میڈیا کرتا ہے، بھارتی میڈیا نے دونوں میں ملکوں کی جنگ کی پوری کوشش کی، پاک۔بھارت کشیدگی کے دوران ہمارے میڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے.

پاکستان نے 27 فروری کو بھارتی شکست کے ناقابل تردید ثبوث دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مگ 21 بائیس طیارے کے چاروں میزائل نمائش کیلئے پیش کئے ہیں، بھارتی مگ طیارے سے کوئی میزائل فائر نہیں ہوا اور نہ ہی ایف 16 طیارہ گرایا گیا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی ایف 16 گرانے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔

27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

Leave a reply