مسرت مصباح چائلڈ لیبر پر بول پڑیں

مسائل بہت زیادہ ہیں ، ہمارے پاس آسائشیں نہیں‌ہیں
0
35

معروف بیوٹیشن مسرت مصباح نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ چائلڈ لیبر آج سے نہیں ہے جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے ، تب سے ہی غربت چلی آ رہی ہے تب سے ہی لوگ بچوں سے کام کروا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ ہم غریب ملک ہیں ، ہمارے ہاں مہنگائی ہے ، غربت بہت زیادہ ہے، مسائل بہت زیادہ ہیں ، ہمارے پاس آسائشیں نہیں‌ہیں لیکن قرآن مجید تو ہمارے پاس ہے نا

”ہماری مقدس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا ہے” ان کے ساتھ حسن سلوک رکھنا ہے، تو میں صاحب استعداد لوگوں سے بھی ریکویسٹ کروں گی کہ وہ اپنے اردگرد گرد غریب لوگوں کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے بچوں سے کام کروانے پر مجبور نہ ہوں. انہوں نے کہاکہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ گھریلو زمہ داریوں کا بوجھ معصوم بچوں پر نہ ڈالیں ان کی خوشیوں کو برباد نہ کریں. چھوٹی عمر میں کام کرنے سے بچے اپنا بچپنا کھو دیتے ہیں وہ بہت جلد دنیا کے وہ رنگ دیکھ لیتے ہیں جو دیکھنے کےلئے ان کو عمر کا ایک حصہ گزارنا پڑتا ہے.انہوں نے کہاکہ چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کریں.

شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

Leave a reply