پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر…..فواد چودھری کے دعویٰ پر سب حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے ،پرویز مشرف ہمارےمحسن ہیں، پرویزمشرف نے 1999 میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑوائی تھی،
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے آئندہ سیشن میں آرمی چیف کی توسیع سےمتعلق قانون سازی مکمل ہوجائےگی، پرویز مشرف طاقت میں تھے تولوگ لائن لگا کر سگارسلگانے کیلئے کھڑے ہوتے تھے، نواز شریف کی واپسی کی امید ان کے خاندان والوں کو بھی نہیں ،
فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 13 دسمبرکو جلالپورنہر کے سنگ بنیاد کیلئے پنڈدادن خان آئیں گے،وزیراعظم پنڈ دادن خان میں جلسہ سے خطاب کریں گے،