باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس پر افسوس ہے ،کل عوام کا معاشی قتل کیا گیا ،

سینیٹر مشتاق احمد بطور احتجاج روٹی لے آئے اور کہا کہ کے پی میں روٹی سائز میں بھی چھوٹی ہے اور قیمیت بھی ذیادہ ہے کے پی کے میں جو آٹے کی قیمت ہے پنجاب اور سندھ میں اس سے کم ہے ،سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم پاکستان کو زرعی ملک تو کہتے ہیں لیکن لمحہ فکریہ یہ ہے آج حقیقت کچھ اور ہے آج ہم کاٹن برآمد کرنے کی بجائے درآمد کررہے ہیں میرا دل دکھی ہے کہ آج لوگ لائن میں لگ کر آٹا لیتے ہیں ہمیں معلوم ہے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا کہا گیا ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے تو آٹے کا بحران کیوں ہے؟ آن فلور کہتا ہوں خیبر پختونخوا سمیت جس صوبے نے جتنی گندم مانگی ہم نے دی گندم کی فراہمی وفاق کا نہیں بلکہ صوبوں کا کام ہے،

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نگران وزیراعلی کے پی اعظم خان پر برس پڑے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ کے پی میں 86 سالہ شخص کو نگران وزیراعلی لگا دیا، ایسا نگران وزیراعلی مسلط کیا ہے جو اپنے آپکو نہیں سنبھال سکتا جہاں سکیورٹی کرائسسز،فوڈ اور فنانشل کرائسسز ہیں وہ صوبہ ایسے نگران وزیراعلی کے حوالے کیا ہے

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

Shares: