مسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔

مسلم لیگ ن نےا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ وہ 90 روز کے اندر الیکشن کیلئے تاریخ دے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے عدالتی حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر عدالت جانا چاہتا ہے تو جائے، ن لیگ نہیں جائے گی، الیکشن جب بھی ہوتے ہیں، ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔

Shares: