اترپریش :بھارت میں وہ مسلمان رہ سکتے ہیں جواکھنڈ بھارت کے حامی ہیں ،باقی پاکستان چلے جائیں:رکن اسمبلی کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے کچھ مسلم افراد ہیں جو ملک پر بھروسہ نہیں کرتے۔

بے جی پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کہتے ہیں کہ وہ مسلمان ملک کے سائنسدانوں، پولیس اور وزیر اعظم پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ ان کی عقیدت پاکستان میں ہے، تو وہ پاکستان چلے جائیں۔‘‘بھارت میں صرف وہی مسلمان رہ سکتے ہیں جو اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں‌،

اس حوالے سے میرٹھ کے سردھانا سے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے یہ متنازعہ بیان چندوسی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران دیا۔ انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو کے ذریعہ کورونا ویکسین نہ لگانے کے اعلان پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا۔

کورونا ویکسین کو بی جے پی کا ٹیکہ بتانے والے اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ’’ان کے دور اقتدار میں اتر پردیش کو مغل سلطنت بنا دیا گیا، لیکن اب وہ مغل حکومت کے آخری حکمراں ہی رہیں گے۔ ان کا نمبر اب نہیں آئے گا

Shares: