مسلمانوں سے زیادہ کوئی علم کی اہمیت کو نہیں جان سکتا۔ مرزا محمد آفریدی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے نمل یونیورسٹی کے انیسویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مرزا محمد آفریدی نے تقریب سے خطاب کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میرے لیے نہایت خوشی کی بات ہے کہ میں آج اس خوش قسمت موقع پر آپ سے مخاطب ہوں۔ آج کا دن طلباء ان کے قابل فخر والدین اور ان کے معزز اساتذہ کے لیے ایک عظیم لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کے مستقبل سے خطاب کرنے کا یہ عظیم موقع دوبارہ فراہم کرنے پر ریکٹر نمل یونیورسٹی کا بھی مشکور ہوں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آج دوسری بار یہاں آ کر میں اپنے آپ کو ادارے کا حصہ محسوس کر رہا ہوں مجھے یقین ہے کہ آپ کے اساتذہ نے آپ کو تمام چیلنجز کیلئے اچھی طرح سے تیار کیا ہے اب یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ مادر وطن کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی خوشحالی کے لیے آپ کو اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنا ہوگایقین دلاتا ہوں کہ آپ ہماری قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں ہمیں مادر وطن کی بہبود کے لیے بالخصوص اور بالعموم دنیا بھر میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملکی ترقی کا ایک اہم ستون ہیں۔ نمل یونیورسٹی تعلیمی ادارے کے طور پر معیار اور کارکردگی کے پہلے درجے میں آتی ہے۔ آپ کی یونیورسٹی آپ کی مستقبل کی کامیابی کا سنگ بنیاد ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعلیمی درسگاہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا سکھاتی ہے جو کھلی آنکھوں سے خواب نہیں دیکھتے انہیں تعبیر ملنا مشکل ہوتا ہے میرے نزدیک علم سے بڑی کوئی خوبی اور دولت نہیں۔علم کی جو دولت آپ کو ملی ہے اسکو ضائع نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک آپ سب طالبِ علموں کو سرخرو کرے۔ تعلیم اور وقت کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔علم کی ہی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ ملا۔مسلمانوں سے زیادہ کوئی علم کی اہمیت کو نہیں جان سکتا۔

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تعلیم کا کوئی نعم البدل نہیں اور اس سے محبت اور لگاؤ ہی انسانیت کا تقاضا ہے اگر انسان کے اندر قابلیت ہو تو اللہ ضرور اسکی مدد کرتا ہے اس خوشی کے دن پر آپ کے اساتذہ بھی ہمارے دلی شکریہ کے مستحق ہیں جو آپ کی زندگی میں کامیابی کے حقیقی منصوبہ ساز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں، یہ اختتام نہیں ہونا چاہیے بلکہ آنے والے دنوں میں ایک روشن مستقبل کا آغاز ہونا چاہیے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نمل انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے آج آپ سب کے درمیان ہونے کا موقع فراہم کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کامیاب طلباء میں تعلیمی اسناد اور گولڈ میڈل تقسیم کیے۔ ریکٹر نمل یونیورسٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو یادگاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی ریکٹر نمل کو یادگاری شیلڈ پیش کی

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

Comments are closed.