مصطفیٰ کمال، کراچی کے مسائل صرف پی ایس پی حل کرسکتی ہے

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کیجانب سے این اے 249 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار اور پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر9A میں جامعہ مسجد احیاء العلوم کے امام مفتی عبدالرحمان اور پٹنی برادری کے معززین سے ملاقاتیں اور انہیں پاک سر زمین پارٹی کے منشور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے۔ اس موقع پر عوام نے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 میں بھرپور طریقے سے تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسی طرح چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے جدہ کالونی بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کی بسم اللّٰہ چوک ، یوسی 37، سیکٹر9F، سعید آباد میں قریشی برادری اور سیکٹر 9A سعیدآباد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے چئیر مین اور این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم کے 14؍ ایم این اے ان کو کراچی کے مسائل اور انکا حل نہیں بتاسکتے جو مصطفیٰ کمال اکیلا سمجھا سکتا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی ان عوامی مسائل پر آواز اٹھائے گی جو موجودہ حکمران انتخابی مہم میں حل کرنے کے وعدے کر کے بھول بیٹھے ہیں، عوام نے اگر موقع دیا تو ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کرینگے۔ کیونکہ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں۔