جس صوبے کے حکمران خواب غفلت کا شکار ہوں وہاں عوام کا کیا حال ہوگا:مصطفی کمال مراد علی شاہ پربرس پڑے

0
47

کراچی: جس صوبے کے حکمران خواب غفلت کا شکار ہوں وہاں عوام کا کیا حال ہوگا:مصطفی کمال مراد علی شاہ پربرس پڑے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اس شہر کے مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے جس کے حکمران خواب غفلت کا شکار ہوں وہاں عوام کا کیا حچر ہوگا ، وزیر اعلیٰ سندھ گزشتہ ایک ماہ سے گردانتے آرہے ہیں کہ انہوں نے کراچی کو گزشتہ دس برسوں میں پہلے سے بہت بہتر کر دیا ہے اور اسی پر بضد ہیں کہ ا

تفصیلات کے مطابق طلبہ تنظیم پی ایس ایس ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسید مصطفیٰ کمال نےکہا کہ وفاقی حکومت کو مداخلت کر کے تین کاموں کو یقینی بنانا چاہئے، پہلا یہ کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو ملنے والے اختیارات ڈسٹرکٹ کی سطح پر منتقل کرائے جائیں،

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ دوسرا، این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر صوبائی حکومتوں سے پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء یقینی بنوایا جائے اور تیسرا، کراچی کو ایک ڈسٹرکٹ کی حیثیت سے بحال کیا جائے جس میں انتظامی معاملات چلانے کے لیے ٹاؤنز ہوں تاکہ شہر کی یگانگی برقرار رہے اور پورے شہر میں ایک انتظامی ربط باقی رہے ۔

Leave a reply