اسلام باد: پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و سینئر سیاستداں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کے گھر پر ان سے ملاقات کی،ملاقات میں مصطفیٰ نواز کھوکر کو پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی مصطفی نواز کھوکھر نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شمولیت کی دعوت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کردیا۔
تحریک میں شامل پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا گھر آنے پر شکر گزار ہوں، وطن عزیز کو درپیش بحرانوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سب رہنماؤں نے میری رہائشگاہ آکر میری عزت افزائی کی ہے، غیر نمائندہ حکومت کو گرانےاور عوام کی نمائندہ حکومت لانے کے لیے مل کر جدوجہد کی ضرورت ہےچاہے دہشت گردی ہو یا معیشت، ملکی سالمیت ہو مل کر ساتھ چلنا ہو گا۔
صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئےبھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں،علی امین
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں بحرانوں کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ہماری پالیسیز مکمل طور پر فیل ہوچکی ہیں، ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے بحرانوں کو بڑھایا ہے ،آج کی نشست میں ملکی بحرانوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اس بات پر اتفاق ہوا کہ بحرانوں سے نبٹنے کیلئے مل کر ساتھ چلنا چاہیےسیاسی جماعتوں کو اپنے خول سے نکل کر بڑے مشن پر کام کرنا ہوگا، دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاو رت کے بعد جامع حکمت عملی کا آغاز کرنا ہے، ملک میں جو غیر نمائندہ حکومت مسلط کی گئی، اس کو رخصت کرنا ہوگا۔
گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آجائیں ملک اب آئین وقانون کے مطابق چلے گا، عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا، عدالتیں عملاً غیر فعال ہوچکی ہے، کیا ملک میں سب قانون و آئین کے مطابق ہورہا ہے؟مصطفی نواز نے آئین کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں و دیگر مکاتب فکر کے تنظیموں سے ملاقاتیں کریں گے۔
سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو، ہم سب اپوزیشن جماعتوں کے پاس جارہے ہیں مقصد ہمارا یہی ہے کہ پاکستان کی محرومیاں ختم کی جائیں، ملک کے مختلف حصوں میں افراتفری ہے، اس کو سب نے مل کر حل کرنا ہےمسلط کردہ حکومت کے وزیر اعظم طویل عرصہ بعد ایوان میں آئے، ملک میں آزادنہ ماحول میں صاف شفاف الیکشن ہونے چاہیں۔
پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری