جڑانوالہ،مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی،مشتعل افراد نے چرچ جلا دیا

جڑانوالہ واقعہ، سخت کاروائی کی جائے گی،نگران وزیراعظم
jaranwala

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ان واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، حکومتِ پاکستان اپنی اقلیتوں سے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جڑانوالہ میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مشتعل افراد نے چرچ کو آگ لگا دی، چرچ کی عمارت سے صلیب اتار کر پھینک دی،
جڑانوالہ کرسچن بستی میں قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی پر عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام نے سینما چوک روڈ کو بلاک کر دیا ۔عوام میں غم وغصہ کی لہر، عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ مبینہ طور پر اوراق کی بے حرمتی کرنے والوں میں مسیحی برادری کے دو افراد شامل ہیں ۔ایس پی بلال سلہری کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ شہر بھر میں ہنگاموں کو روکنے کے لئے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ایس پی بلال سلہری پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے بستی عیسائوں کے تمام راستوں کو بلاک کر دیا ہے – بستی عیسائیوں کے راستوں کے باہر لوگ سخت نعرے بازی کر رہے ہیں۔سینما چوک میں ایس پی بلال سلہری نے مفتی محمد یونس رضوی کے ساتھ لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے پر امن رہنے کی اپیل کی انہوں نے یقین دلایا کہ ایک گھنٹہ کے اندر اندر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مگر لوگوں کی شدید نعرے بازی جاری ہے انہوں نے اس واقعہ میں ملوث ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مشتعل مظاہرین نے چرچ کو آگ لگا دی ہے،پولیس نے توہینِ مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا,درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ محمد افضل، نورحسین، محمد توحید نے بتایا کہ راجہ عامر، راکی مسیح،نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی،مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں

مشتعل افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ علاقے میں آباد مسیحی برادری کے افراد گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

تحصیل جڑانوالہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رینجر طلب کرلی گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سکیورٹی کو خط میں لکھا ہے کہ پولیس کی کوششوں کے باوجود امن و امان کی نازک اور مخدوش ہے۔ رینجر کی دو کمپنیاں کچھ دیر میں جڑانوالہ پہنچ رہی ہیں۔

jaranwala

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کی جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ ولد سلیم اور راکی ولد سلیم نے گستاخی کی، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یہ لوگ گھر سے چلے گئے ہیں گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جڑانوالہ میں توہین قرآن کے الزام میں چرچ کو لُوٹ کر بائبلوں کو ایک جگہ جمع کر کہ آگ لگا دی گئی

جڑانوالہ میں توہین قرآن کے الزام میں چرچ کو لُوٹ کر بائبلوں کو ایک جگہ جمع کر کہ آگ لگا دی گئی

اینکر عاصمہ شیرازی کہتی ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف واقعات بڑھتے نظر آتے ہیں جن کی روک تھام کے لئے ریاست کو اقدامات کرنا ہوں گے۔اس وقت بھی جڑانوالہ میں اس وقت حالات کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں اور مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کریں۔

جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
ن لیگ کے صدر ، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک اور پریشان کن ہے۔ کسی بھی مذہب میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ تمام مذہبی مقامات، کتابیں اور شخصیات مقدس ہیں اور ہمارے اعلیٰ ترین احترام کے مستحق ہیں۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی سکالرز سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور قابل مذمت اقدامات کی مذمت کریں۔ ایسے پاگل پن کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کا ہے۔

9 مئی کے مجرموں کو سزا مل گئی ہوتی تو جڑانوالہ جیسے سانحے نہ ہوتے ،مریم اورنگزیب
سابق وفاقی وزیر، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جڑانوالہ میں چرچ بے حرمتی، مسیحیوں کے گھر جلانے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ پوری قوم کے لئے یہ واقعہ باعث افسوس، قابل مذمت اور باعث ندامت ہے پنجاب حکومت واقعے کا فوری نوٹس لے کر قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے مقامی آبادی کو تحفظ دیاجائے، جلائے جانے والے چرچ اور گھروں کی بحالی یقینی بنائی جائے ،قیام پاکستان اور دفاع پاکستان میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا، قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے سانحہ 9 مئی کے مجرموں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو سزا مل گئی ہوتی تو جڑانوالہ جیسے سانحے نہ ہوتے ،9 مئی کو مساجد، سکول، ایمبولینسز، جناح ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں کو جلایا گیا، شہدا، قومی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جس ملک میں 9 مئی جیسے سیاہ واقعات کرنے والوں کی پزیرائی کی جائے، ان کے مجرمانہ فعل کی تاویلیں گھڑی جائیں اور خیرمقدمی جملے کہے جائیں، وہاں شرپسندوں اور فسادیوں کا بے قابو ہونا فطری ہے آج ملک میں نفرتوں کی آگ بھڑکانے اور لگوانے والے کردار عمران خان کے لئے سوچنے کا دن ہے کہ اس نے معاشرے میں جو زہر گھولا تھا، وہ کیا تباہی لا رہا ہے بطور مسلمان اور پاکستانی مسیحی برادری سے معذرت اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں یہ واقعات قومی ندامت اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو داغدار کرتے ہیں کسی شہری کے کسی حق یا کسی قانون کی خلاف ورزی ہو تو قانون کا راستہ اپنانا لازم ہوتا ہے ہر کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو معاشرہ جنگل بن جائے گا جڑانوالہ اور 9 مئی کے واقعات پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہیں

جڑانوالہ ، قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قیام امن کی ناقص صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ جڑانوالہ میں مذہبی کشیدگی پر قابو پانے اور قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی ہم آہنگی اور تمام عقیدوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تحفظ کی علمبردار ہے، جڑانوالہ سے موصول ہونے والی اشتعال سے متعلق خبریں پریشان کُن ہیں، انتظامیہ جڑانوالہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے،

فیصل آباد جڑانوالہ واقعہ کی FIR درج کر لی گی

فیصل آباد جڑانوالہ واقعہ کی FIR درج کر لی گی

تحریک انصاف کا جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر نہایت تشویش اور افسوس کا اظہار
جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہ پر حملے اورعلاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تدارک کا معاملہ ، تحریک انصاف کی جانب سے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر نہایت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نہایت حساس نوعیت کے معاملے پر ریاستی و حکومتی مشینری کی مجرمانہ ناکامی قابلِ مذمت ہے،رنگ ، نسل، جنس، مذہب کے امتیاز کے بغیر شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کا تحفظ ریاست کا بنیادی فریضہ ہے،اسلام امن و آشتی کا دین، دستور اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کا ضامن ہے،تخلیقِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان تک کے ہر مرحلے میں ہماری اقلیتوں نے نہایت گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں،ریاستی مشینری کی جانب سے دستور سے انحراف شہریوں کے مابین لاقانونیت اور نظامِ عدل کی بےتوقیری کی صورت میں ظاہر ہو رہاہے،پنجاب کی نالائق اور نااہل حکومت جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کرے اور پُر تشدد کارروائیوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کو حرکت میں لائے-

حرمت قرآن ہمارا ایمان ہے اور اقلیتوں کا تحفظ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے جڑانوالہ واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معاملات میں اشتعال کو کم کرنے کی ضرورت ہے. قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے. واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں. حرمت قرآن ہمارا ایمان ہے اور اقلیتوں کا تحفظ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے حقائق قوم کے سامنے رکھیں، قرآن کی بے حرمتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے. اسی طرح, مشتعل افراد کا مسیحی برادری کے گھروں اور چرچ پر حملہ اسلام کی تعلیمات،پاکستان کا دستور اور قانون اس کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کسی شخص یا ہجوم کو قانون ہاتھ میں لے کر خود ساختہ اقدامات کا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔ ایسے تمام عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.
حکومت اور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ قرآن مجید اور دیگر مزاہب کی مقدس کتب، عبادت گاہوں اور تمام شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے. اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور ریاست اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے اور زمہ اداران کو قرار واقعی سزا دی جائے

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر اظہار افسوس

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ
قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کے پیچھے اصل محرکات کو سامنے لائیں،یہ واقعات پاکستان کے خلاف سازش بھی ہو سکتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے، تشدد، توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں، کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ پر حملہ انتہائی شرمناک اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے

توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

Comments are closed.