سمبڑیال(عارف محمود)۔مستقبل کے معمار گندے اور تعفن زدہ پانی میں سے گزر کر سکول جانے پر مجبور۔اہل علاقہ کا موجودہ حکومتی نمائندوں اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کیمطابق ۔سمبڑیال کا موضع ڈھلم بلگن بنیادی سہولیات سے محروم گاؤں کی ایک سائیڈ میں گزشتہ 30 سال سے نکاسی آب نہ ہونے کیوجہ سے پانی نالیوں سے باہر نکل کر روڈ پر جمع ہو جاتا ہے ، جس سے پاس ہی موجود سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں اور اساتذہ اس گندے اور تعفق زدہ پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں جنکا کوئی پرسان حال نہیں۔آئے روز کوئی نہ کوئی بچی اس پانی کیوجہ سے بنے کیچڑ میں گر کر شدید زخمی ہو جاتی ہے جس کیوجہ سے کئی والدین نے اپنی بچیوں کو یہ سکول ہی چھڑوا دیا ہے
سکول کیجانب جانے والے اس دشوار گزار راستے کیوجہ سے گاؤں کی کئی بچیاں بنیادی تعلیم سے محروم ہیں ۔سکول کی پرنسپل اور اہل محلہ کیجانب سے اعلی حکام کو اس مسئلے کے فوری حل کیلئے تحریری درخواست بھی دے دی گئی ہے۔۔اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں بھی ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی اب موجودہ حکومتی نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کا فوری حل نکلوائیں تاکہ اہل محلہ، سکول عملہ اور طالبات کو اس پریشانی سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل سکے۔اہل محلہ میں رانا گلفام ،زبیر بٹ ، وسیم میواتی وغیرہ شامل تھے۔