یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر جنرل رومان کتو زوو نکولا ایوکا نامی گاؤں میں لڑائی کے دوران مارا گیا،

یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا
یوکرین اور روس کے درمیان بیلاروس میں امن مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، یوکرین نے روس سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے، یوکرین نے5 ہزار روسی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے،یوکرین کے مطابق روس کے 191 ٹینک، 29 لڑاکا طیارے، 29 ہیلی کاپٹرتباہ کیے گئے،

صدر زیلنسکی نے یوکرین کو فوری یورپی یونین میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اور کہا ہے کہ یوکرین یورپی یونین کا رکن بننے کا مستحق ہے نئے خصوصی طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے یورپی یونین میں شامل کیا جائے ہم تمام یورپیوں کے ساتھ اور سب سے بڑھ کر برابری چاہتے ہیں، یہ جائز مطالبہ ہے یوکرین اس کا مستحق ہے،

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 4لاکھ 22 ہزار افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں،رپورٹس ہیں کہ لوگوں کو ٹرینوں پر سوار ہونے سے روکا جارہا ہے، یوکرین میں تقریباً ایک لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،

چین نے روس اور یوکرین کو تحمل سے رہنے کی اپیل کر دی، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام فریقوں کو پرسکون رہنا چاہیے فریقین کو مزید کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے،تمام ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، چین کا بیان روسی صدر کی جانب سے جوہری ڈیٹرنٹ ہائی الرٹ پر رکھنے کے بعد آیا

دوسری جانب یوکرینی صدرنے روسی فوجیوں سےاپنی جانیں بچانے اور نکل جانے کی اپیل کر دی ،یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روسی حملوں سے 16 بچے ہلاک اور 45 زخمی ہوئے،اب تک4ہزار500 روسی فوجی مارے جا چکے ہیں،یوکرین فوجی تجربے کے حامل قیدیوں کو رہا کرے گا،

ترجمان وزارت خارجہ بیلاروس کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں،روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا مقام تیار ہے، وفود کی آمد کے ساتھ ہی مذاکرات شروع ہو جائیں گے،

یوکرین کے شہریوں نے روسی ٹینکوں کا راستہ روک دیا خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کوریو کیفکا کے مضافات میں لوگ روسی فوجیوں کی نقل و حرکت کو روک رہے ہیں،کوریو کیفکا کے مضافات میں لوگ روسی فوجیوں کی نقل و حرکت کو روک رہے ہیں، مقامی لوگوں نے روسی ٹینکوں کو کیف کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے گھیر لیا،یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اب زیر زمین پناہ گاہوں کو چھوڑنے کی اجازت ہے کیونکہ شہر میں لگایا جانے والا کرفیو ہٹا دیا گیا ہے کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی اب چلنا شروع ہو جائے گی البتہ سب وے ٹرینیں معمول سے کم چلیں گی

دوسری جانب روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں شدت آگئی دارالحکومت کیف اور خارکیف میں دوبارہ گولہ باری شروع ہو گئی ہے یوکرین کے شمال میں واقع چرنیہیو میں بھی فضائی حملوں کا الارم بجایا جا رہا ہے یوکرینی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہے روسی فضائی کمپنی نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم کا یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں، مختلف علاقوں میں یوکرینی اورروسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اوراتحادی یوکرین کو ہر قسم کی مدد فراہم کریں گے، برطانوی وزیراعظم نے تاریخی مزاحمت پر یوکرینی صدر کے عزم و حوصلے کی تعریف کی دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پرمستقل رابطے میں رہنے پراتفاق کیا

علاوہ ازیں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، فیفا کی گورننگ باڈی نے روس پرپابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی میچز میں روس کا پرچم لہرانے اورترانہ بجانے پرپابندی ہو گی روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا

انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی مستقبل میں روس کے خلاف کوئی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر رکھا ہے، جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سوئیڈن بھی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی قومی فٹبال ٹیمیں اگلے ماہ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچز نہیں کھیلیں گی

دوسری جانب یوکرین میں روسی حملے کے بعد روس کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں، کیف اور خار کیف ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھے، برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہے دارالحکومت کیف مکمل طور پر روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور شہر کے داخلی ور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔یوکرین کی جانب سے روس کے بڑے نقصانات کے دعوے کی روسی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے پہلی بار جنگ میں جانی اور مالی نقصان کا اعتراف کر لیا لیکن تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا،

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک پر بمباری میں روس کے ساتھ بیلا روس کو بھی برابر کا شریک ٹھہراتے ہوئے کہا کہ روس بیلاروس سے یوکرین پر میزائل حملے کر رہا ہے ،دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلا روس یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنے کی تیاری بھی کر رہا ہے

یوکرین جنگ پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے،سلامتی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں روس سمیت پانچ سپر پاورز کی ویٹو پاور سلب کر لی گئی یوکرین پر حملے کے خلاف جنرل اسمبلی کا فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی گئی قرارداد کے حق میں گیارہ ممالک نے ووٹ دیا چین، بھارت، عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

دوسری جانب جی 7 ممالک نے روس پر مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی علاقوں پر قبضے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا روس نے حملے بند نہ کیے تو مزید پابندیاں لگا دیں گے یونان نے روسی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی

روسی حملے کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ کیف کے قریب انتہائی اہم ایئر فیلڈ پر حملے میں تباہ ہو گیا ہے، یہ کارگو طیارہ یوکرین کی ملکیت میں تھا، طیارہ تباہ ہونے کے بارے میں یوکرینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ روس نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کو تباہ کر دیا لیکن روس ہمارا یورپ کی جمہوری ریاست بننے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتا

اینٹونوف کمپنی کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک طیارے کی "تکنیکی حالت” کی تصدیق نہیں کر سکتی جب تک کہ ماہرین اس کا معائنہ نہیں کر لیتے یوکرین کی سرکاری دفاعی کمپنی یوکروبورن پروم نے ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ طیارہ تباہ ہو گیا ہے لیکن اسے روس کے خرچ پر دوبارہ بنایا جائے گا، جس پر3 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے روس میں مقیم اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر روس سے انخلا کر لیں ،روس میں امریکی سفارتِ خانے نے اپنی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وزارتِ خارجہ نے روس کے لیے چوتھے درجے کی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے یعنی روس کے سفر سے گریز کیا جائے امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کمرشل پروازوں کے ذریعے روس سے انخلا کریں

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرین کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے

ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں،ہم آگ میں جھونکنے والا امریکہ مدد کو نہ آیا:یوکرینی صدرکا ویڈیو پیغام

امریکی صدر جوبائیڈن کا ہنگامی فیصلہ:یوکرین کوفوجی کمک دینے کےلیے 350 ملین ڈالرامداد کا اعلان

 یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی

روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی

امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی

Comments are closed.