مظفرگڑھ کھلی کچہری لگانے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے پہلے لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے دور دراز سفر کرنا پڑتا تھا
ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ سردار اصغر خان چانڈیہ نے تھانہ شاہجمال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ کھلی کچہری لگانے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے پہلے لوگوں کو انصاف کے حصول کےلیےدور دراز سفر کرنا پڑتا تھا اب ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کا وقت بھی بچ رہا ہے اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا اور شہریوں کے لیے انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنا میرا فرض ہے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس کے متعلق مسائل کے حل کے لیے دور دراز نہیں جانا پڑتا بلکہ ان کے مسائل دہلیز پر حل ہو رہے ہیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر اصغر چانڈیہ کے اس اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا*
مجیب الرحمان شامی مظفرگڑھ