مظفرآبادکورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضلع مظفرآباد میں قائم 4 قرنطینہ سنٹرز میں اب تک 114 افراد رکھے گئے تھے جن میں سے 56 افراد کو ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ہےجو مکمل صحت یاب ہیں, ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری طور پر نیو وزیر اعظم ہاوس جلال آباد,ایم ایل اے ہاسٹل چھتر, بوائز ہاسٹل پٹہکہ نصیر آباد, اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی چھتر کلاس کے قرنطینہ قایم ہیں جو مکمل فعال اور تمام سہولیات سے آراستہ ہیں, جن میں 18 مارچ سے تاحال 114 افراد کو کورونا وایرس کے خدشہ کے پیش نظر داخل کیا گیاتھا میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد 56 تندرست افراد کو گھر بھیج دیاگیا ہے جو مکمل صحت یاب ہیں, بقیہ کی رپورٹس کا انتظار ہے, اس وقت نیو پرائم منسٹر ہاوس میں 31 افراد جبکہ ایم ایل اے ہاسٹل قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے 27 افراد کو کورونا کے شبہ میں رکھا گیا ہے تمام افراد کوحکومتی ہدایات کے عین مطابق بنیادی سہولیات سمیت قیام و طعام کا انتظام موجود ہے محکمہ صحت عامہ,ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افیسران و اہلکار ٹیموں کی شکل میں اپنی خدمات ہمہ وقت ان قرنطینہ سنٹرز میں ادا کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ و جملہ ادارے کورونا وایرس سے بچاؤ کے لئے شب وروز کوشاں ہیں اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں جملہ اقدامات عمل میں لارہے ہیں عوام لاک ڈاون کے حوالےسے اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ اس وبا سے خطہ کو مکمل محفوظ رکھا جاسکے

Shares: