مظفرگڑھ میں پرنسپل نے طلبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

0
61

تفصیل کے مطابق ہیڈ بکائنی میں نرسنگ اکیڈمی میں طالبہ زیادتی کیس میں پرنسپل اکرام اللہ کا ڈی این اے ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا جبکہ پرنسپل اکرام اللہ ودیگر ملزمان نے 22 مئی تک عبوری ضمانتیں کرالی ہیں گذشتہ روز متاثرہ طالبہ نمرہ اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ مقدمہ کی پیروی کرنے پر الٹا پرنسپل اکرام اللہ ودیگر مقامی بااثر زمینداروں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ مقدمہ میں راضی نامہ دیدو دیگر صورت وہ مجھے اغوا کر لینگے ملزمام کی طرف سے ہمیں مسلسل ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے

متاثرہ طالبہ نمرہ اشرف کے والد محمد اشرف نے بتایا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نھی کر رہی ہے اور ہمیں اس مقدمہ سے کسی قسم کی کوئی معلومات نھی دے رہی ہے انہوں نے کہا ار پی او ڈی جی خان ہمیں تحفظ فراہم کریں اور ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمہ درج صادر فرمایا جائے رابطہ پر پولیس نے بتایا کہ ملزمان 22 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں پولیس,میریٹ پر تفتیش کر رہی ہے زرائع کے مطابق ہیڈ بکائنی میں نرسنگ اکیڈمی کو ملزمان تاحال تالے لگا چکے ہیں جبکہ دیگر والدین نے بھی اپنی بچیوں کو وہاں سے نکال لیا ہے۔

Leave a reply