لاہورشروع دن سے میرا اورمیرے باپ کا موقف ایک ہے کہ ہمارا مقابلہ حکومت کی مدد کرنے والوں سے ہے ،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم کی سیاسی جانشین اور بیٹی مریم نواز نے مسلسل اپنی توپوں کا رخ اداروں کی طرف کررکھا ہے اورآج پھراداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بلوچستان سے آئے ہوئے طالب علموں کومال روڈ پربلاکران کے ساتھ ہمدردی ظاہرکرنے کی بھرپورکوشش کی ،
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک مہرہ ہیں اور وہ ہمارا ہدف نہیں ہیں۔ میرا اورمیرے باپ کا ہدف وہ ہیں جو عمران خان کی حکومت کی مدد کررہے ہیں
مریم نواز نے کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کو وفاقی حکومت پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ عمران خان کی اپنی ہی جعلی حکومت پر حملہ ہے، عمران خان تو ڈمی ہیں، تین دن سے وہ ڈمی بھی غائب ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے کا نوٹس حکومت اور عدلیہ کو لینا چاہیے کسی اور کو نہیں اور نہ ہی کسی اور سے اپیل کی جاسکتی ہے۔
لاہور میں دھرنے پر بیٹھے بلوچ طلباء سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، لیکن ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا اور بلوچستان کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالب علموں کا کوٹہ بحال کرنا چاہیے، بچے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں اور کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی، میں کل کوئٹہ جا رہی ہوں، وہاں بھی طلباء کا مسئلہ اٹھاؤں گی۔








