میرے ابوکوزمانہ یاد کرتا ہے جب ہرن لیگی کارکن خوشحال ہوا:مریم نوازکھوکھربرادران کے گھرچلی گئیں‌

0
59

لاہور: میرے ابوکے دورمیں یہ جائیدادیں بنائیں‌ ،عمران خان نےآکرچھین لیں:مریم نوازکھوکھربرادران کے گھرچلی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر کھوکھر پیلس پہنچ گئیں۔

مریم نواز کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے کھوکھر پیلس گئیں جہاں انہوں نے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سے ملاقات کی ،ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے مریم نواز کا استقبال کیا ۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی کھوکھر پیلس آمد ملک افضل کھوکھر سیف الملوک کھوکھر ،عرفان شفیع ،فیصل سیف کےساتھ ملاقات کھوکھر پیلس کے گھر گرائے جانے کی مذمت کی

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کھوکھر برادران پر نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔ کھوکھر برادران کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاُگیا اگر انصاف ہوتا تو سب سے پہلے بنی گالا گرایا جاتا –

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ جس طرح خواجہ آصف کو کہاگیا کہ نوازشریف کو چھوڑ دو اور بات نہ ماننے پر گرفتار کیاگیا اسی طرح کھوکھر برادران کوبھی پارٹی نہ چھوڑنے پر کھوکھر برادران کی بہنوں اور بیٹیوں کے گھر گرائے گئے-

مریم نواز کاکہناتھاکہ چار سال سےمسلم لیگ ن کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،براڈ شیٹ انکوائری پر عظمت سعید پر تنقید کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ یہ وہی شخص ہیں جنہوں نے سرکاری افسران کو دھمکایا تھا،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

یاد رہے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38کنال زمین واگزار کرا لی ہے ، جو کھوکھربرادران نے نوازشریف کے بابرکت دورمیں حاصل کیں تھیں،

Leave a reply