کوٹری :نیند کی گولیاں کھلا کرمیرے ہی ملازم نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا اورپھراس دوران کیا کیا:لیڈی کانسٹیبل بہت کچھ بتادیا ،اطلاعات کے مطابق جامشورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو گھر میں کام کرنے والے ملازم نے نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،
ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی، ابتدائی تحقیقات میں واقعے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو میں تعینات لیڈی کانسٹیبل علینہ تھیبو جامشورو اسپتال پہنچیں جہاں لیڈی کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے نوجوان احسان جتوئی نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھلا کر ان سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ہے۔
خاتون اہلکارنے کہاکہ ڈی ایس پی کوٹری اور ایڈیشنل آئی جی آفس میں تعینات شکایتی سیل کی انچارج نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی اور کمرے سے نکال دیا۔
ایس ایس پی جامشورو نے کہاکہ لیڈی کانسٹیبل کے الزامات غلط ہیں اور مبینہ طور پر زیادتی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود اس واقعے کی انکوائری کرائی جا رہی ہے۔