نارووال:مسلم ماڈل گرلز ہائیرسیکنڈری سکول میں جنسی زیادتی یا زیادتیاں،مجبور،مقہورطالبات نشانہ بننے لگیں

0
164

نارووال:نارووال:مسلم ماڈل گرلز ہائیرسیکنڈری سکول میں جنسی زیادتی یا زیادتیاں،مجبور،مقہورطالبات نشانہ بننے لگیں،اطلاعات کے مطابق نارووال کی تحصیل ظفروال کے بچیوں کے ہائیرسکینڈری سکول میں مینجمنٹ کی طرف سے مجبورومقہورطالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ نے والدین کو پریشان کردیا ہے

ذرائع کے مطابق مسلم ماڈل گرلزہائیرسکینڈری سکول کے ایم ڈی اسد اللہ قریشی جوبیمار ہیں ان کا بیٹا آیان آج کل سکول کے معاملات کودیکھ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق اس دوران آیان کی طرف سے لڑکیوں کے ساتھ جنسی روابط کا انکشاف ہوا ہے

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ آیان مجبورومقہورطالبات کودفتری کام کے عوض قربت کے لیے ترغیب دیتا ہے اورپھراس کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے جنسی زیادتی بھی کرڈالتا ہے

ادھراس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی منظرعام پرآگئی ہیں ، دوسری طرف والدین پریشان ہیں‌اوران کا کہنا ہے کہ وہ بھاری بھرکم فیسیں بھی ادا کرتے ہیں لیکن تعلیم کی بجائے ان کی بچیوں کے ساتھ بداخلاقی کے واقعات کیے جارہےہیں یہ ہرگز منظورنہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنسی سکینڈل منظرعام پرآنے کے بعد معاملات کوخفیہ رکھنے اوراس پرپردہ ڈالنے کی کوششیں جاری ہیں

Leave a reply