"میں نہیں رکوں گا” بھارت میں اسلاموفوبیا کے خلاف کی گئی ٹویٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کے ردعمل پر عرفان پٹھان ڈٹ گئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاست باؤلر عرفان پٹھان نے بھارت میں جاری اسلامو فوبیا پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،میںبطور بھارتی کبھی نہیں رکوں گا. واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی نسل پرستی کے خلاف میدان میں آگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی صرف رنگ تک محدود نہیں ، کسی کو اسکے مذہب کی وجہ سے گھر تک نہ لینے دینا بھی نسل پرستی ہے،
My opinions are always as an indian and for India,I will not stop…
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) June 10, 2020
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے نسلی تعصب سے متعلق بیان کے بعد عرفان پٹھان نے ٹویٹ کی،عرفان پٹھان کے مطابق یہ صرف غیر ملکی کھلاڑیوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بھارت کے جنوبی حصے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں اس طرح کی نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امریکہ میں جارج فلوئیڈ کی موت کے بعد سے نسل پرستی کا معاملہ زور پکڑ چکا ہے۔ دنیا بھر میں مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔








