مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری مزید 7 کشمیری شہید

0
36

سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری مزید 7 کشمیری شہید،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی حالیہ ریاستی دہشت گردی کے دوران علی الاصبح سیکڑوں فوجیوں کے ساتھ ایک مبینہ جھڑپ میں 7 حریت پسند شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ کچھ افراد سری نگر کے جنوب میں واقع سوگو گاؤں کے نزدیک ایک سیب کے باغ میں چھپے ہوئے تھے جنہیں صبح ہونے سے قبل فوجی دستوں نے گھیر لیا۔اس ضمن میں فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہا کہ ’جائے وقوع سے 5 ہتھیار اور ان کی لاشیں نکال لی گئیں‘۔

ادھرسری نگر سے ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے پر تشدد گھیراؤ اور آپریشن شروع کیا ہے جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع کے پٹھان پورا علاقے کا گھیراؤ کر کے چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔اس علاقے سے بھی دوکشمیری نوجوانوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں‌

آخری اطلاعات آنے تک علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل تھے۔

خیال رہے 2 روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں مبینہ جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کم از کم 9 کشمیری جاں بحق ہوگئے تھے۔اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مقبوضہ وادی میں موجود قابض بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان لڑائی میں اپریل سے اب تک 50 سے زائد حریت پسند جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران 23 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

Leave a reply