اسرائیلی جلادوں کا بزرگ فلسطینی پر عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد،

0
47

رام اللہ : اسرائیلی جلادوں کا بزرگ فلسطینی پر عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد،اطلاعات کے مطابق فلسطین میں محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید ایک بزرگ فلسطینی شہری پر اسرائیلی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 49 سالہ نظمی ابو بکر کو صہیونی انٹیلی جنس حکام نے ایک ماہ قبل گرفتار کرنے کے بعد الجلمہ نامی حراستی مرکز میں ڈال دیا تھا جہاں اس پروقفے وقفے سے وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے۔ نظمی ابو بکر پرایک اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسیر ابو بکر کے وکیل خالد محاجنہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 49 سالہ ابو بکر اسرائیلی انٹیلی جنس عہدیداروں نے الجلمہ حراستی مرکز میں ڈال رکھا ہے جہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نظمی ابو بکر کو ایک جعلی الزام کے تحت پھنسانے اور اس پر تشدد کرنے کا وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسے حراستی مرکز میں بنیادی انسانی حقوق تک حاصل نہیں ہیں۔ وہ مسلسل ایک تنگ اور تاریک کمرے میں قید ہے اور اسے سورج کی روشنی اور تازہ ہوا سےبھی مسلسل محروم رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نظمی ابو بکر سات بچوں کا باپ ہے اور اسے اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے یعبد قصبے سے حراست میں رکھا گیا ہے۔بارہ مئی کو گرفتاری کے بعد اسرائیلی فوج نے اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a reply