چوری کے واقعات کا معمہ:حل کیا نکلا؟اہم خبرآگئی

ڈیرہ اسماعیل خان : تحصل پہاڑپورمیں چند روزقبل چوری کے واقعات کا معمہ:حل کیا نکلا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان تحصل پہاڑ پورمیں چند روز قبل چوری کے واقعات کا معمہ حل کرلیا گیا،

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی سخت ہدایات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے زیرقیادت ڈی ایس پی عالمگیر خان چند روز قبل پہاڑ پور شہر میں ہونے والی چوریوں کا معمہ حل کرلیا۔ چوری میں ملوث ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہاڑپور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی عالمگیر خان ایس ایچ او ثمر عباس اور تفتیشی افسر شفیع جان نے اس کو اپنا چیلنج جانتے ہوئے مقدمہ کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اور مختلف ڈیٹا بیس سائنسی و تکنیکی بنیاد پر پہاڑ پور پولیس نے گزشتہ ہونے والی چوری میں ملوث 2 ملزمان میرافسر اور ظفر علی سکنائے بنوں کو ضلع بنوں سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 24 کاٹن گھی اور سوزوکی پک اپ برآمد کر لی۔

دوران تفتیش پہاڑ پور میں چند روز قبل ایک چائے کے گودام سے ہونے والی06 بوری چائے جس کی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے تھی برآمد کر لی گئی اسی طرح گھی کے 24 کاٹن برآمد کئے گئے اور ان کی مالیت تین لاکھ ستر ہزار روپے بتائی جا رہی ہے برآمد کر لیے گئے

اسی طرح بدوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ 2019 میں تھا پروآ میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث ہیں،مذکورہ بالا ملزمان جن کا تعلق ضلع بنوں سے ہے لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چوری کی وارداتیں سرانجام دے چکے ہیں۔

Comments are closed.