ن لیگ کے دور میں کیسے توانائی کے معاہدے سستے ہوئے شہباز شریف نے بتایا
ن لیگ کے دور میں کیسے توانائی کے معاہدے سستے ہوئے شہباز شریف نے بتایا
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی توانائی اور ایل این جی کے شعبے میں نااہلی اور کرپشن مثالی ہے ،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قوم کو باربار توانائی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ دیکھنا پڑ رہی ہے ،ن لیگ کے دور میں عوام اور صنعت کو بلا تعطل بجلی اور گیس کی فراہمی کا نظام تشکیل دیا گیا،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سردیوں میں حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا کہ کم مدتی معاہدے دستیاب نہیں.ملک کو خام تیل اور گیس پر 20 فیصد زیادہ ادائیگیاں کرنا پڑی،ن لیگ کے دور میں گیس خریداری کے 80 فیصد سستے معاہدے کیے گئے،ہم نے دن رات کی محنت سے صنعت اور برآمدات کے نقصان کو ختم کیا ،حکومت نے مہنگے فرنس آئل اور ڈیزل پر بجلی کے پلانٹس چلائے.
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اب شدید گرمیوں کا موسم ہے اور ملک میں گیس کی قلت اور بھی زیادہ ہوگئی ہے ،ن لیگ نے 2ایل این جی ٹرمینل لگائے، دونوں اپنی پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں،ہم نے مزید ایل این جی ٹرمینلز لگانے کیلئے 5سرمایہ کاروں کو تیار کیا تھا ،حکومت میں ہونے کے باوجود پی ٹی آئی ایک نیا ٹرمینل لگانے میں بھی ناکام رہی،
ان کا کہنا تھا کہ جب پلانٹس بند ہوں گے تو معیشت کیسے چلے گی،