(ن) لیگ باہر چلی گئی، (ش) لیگ اندر ہو گئی، صرف (م)لیگ رہ گئی ہے، فیاض الحسن ‌چوہان

0
94

ن لیگ باہر چلی گئی، (ش) لیگ اندر ہو گئی، صرف (م)لیگ رہ گئی ہے، فیاض الحسن ‌چوہان
باغی ٹی و ی : وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ (ن)لیگ باہر چلی گئی، (ش) لیگ اندر ہو گئی، صرف (م)لیگ رہ گئی ہے جو اب کھل کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کہ قائد ن لیگ کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، ن لیگ والوں نے ان کو اپنا قائد بنا لیا۔ ن لیگیوں کا نعرہ ہے کہ ہمارا وہ امام ہے، کرپشن جس کا کام ہے۔ شاہد خاقان گرفتار ہوئے تو ن لیگ انہیں خلیفہ کا درجہ دے گی۔

فیاض چوہان نے کہا کہ ن لیگ والوں پر ہاتھ ڈالیں تو کہتے ہیں ریاست خطرے میں ہے۔ یہ واحد پارٹی ہے جس کی الٹی گنگا بہتی ہے۔ شہباز شریف گرفتار ہوئے تو سب سے زیادہ خوشی مریم صفدر نے منائی۔ (م) لیگ میں صرف پرویز رشید شامل ہیں جو ملک دشمن طاقتوں کے راستے پر گامزن ہیں۔ م لیگ اب کھل کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے جتنا زیادہ کھیلیں گی اتنا زیادہ بیڑہ غرق کریں گی.

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے اور پارٹی کیخلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف عالمی فورمز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطاابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں لیگی رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Leave a reply