خوشاب میں ن لیگ کی کامیابی:مریم کا ٹوئٹر پرعجیب ردعمل آگیا

0
46

لاہور:خوشاب میں ن لیگ کی کامیابی:مریم کا ٹوئٹر پرعجیب ردعمل آگیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی خوشاب سے نشست پی پی 84 کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کی واضح برتری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

 

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229میں سے 221 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 70431 ووٹ لےکر سب سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 59777 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر ہیں۔

ن لیگ کی جیت کو قریب دیکھ کر مریم کا ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے شیر کی جِف لگائی ہے جس میں شیر آرہا ہے اور اس کے ساتھ لکھا کہ خوشاب میں کون آ رہا ہے ؟

Leave a reply