اینٹی کرپشن نے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

0
55

اینٹی کرپشن نے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او اور تین ریکارڈ کیپرز بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ غلام دستگیر نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے پٹرول پمپ بنایا۔ غلام دستگیر ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان کے والد ہیں۔
بق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان سمیت پانچ افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ڈی او گوجرانوالہ محکمہ ہائی وے، اور تین ریکارڈ کیپرز بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے،ریفرنس کا متن میں بتایا گیا کہ سرکاری زمین جس پر دستگیر برادرز نے غیر قانونی قبضہ کرکے سالہا سال پیٹرول پمپ چلایا اس کی موجودہ مالیت تقریبا ایک ارب روپیہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری خزانے کو لیز کے کرایہ کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر ملزمان کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

ڈی سی گوجرانوالہ نے دستگیر برادران کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مراسلہ بھیجا، ریفرنس کے متن بیان کیاگیا کہ مفاد کنندہ غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپ کی لیز کا ریکارڈ گم کیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب حکام کا کہناتھا کہ سال 2018 میں سابق وفاقی وزیر برائے ڈیفنس خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان کے پیٹرول کو گرا دیا گیا تھا۔

Leave a reply