جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ این اے 15 پر شفاف الیکشن ہوئے ہے عوام نے اپنی مرضی کا مینڈیٹ دیا ہے ، جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ وہ خود بھی اسی حلقے سے الیکش لڑ رہے تھے اور انہیں خود بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،لہذا نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں۔مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ این اے 15سے وہ خود اور نوازشریف ہارگئے ہیں، نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں۔مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ نوازشریف جس بنیاد پر عدالت جارہے ہیں وہ بہت کمزور ہے، نوازشریف کو چاہیے کہ وہ شہزادہ گشتاسپ کو جیت کی مبارکباد دیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved