ڈہرکی:شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق

میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق
ڈہرکی، سانکو پھاٹک کے قریب شالیمار ایکسپریس کراچی سے پنجاب کی طرف جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے،بچے کی شناخت سات سالہ شیراز مغل ولد شاہ میر مغل کے نام سے ہوئی ہے

شہریوں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کو تحویل میں لے لیا

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی جائے گی.

Leave a reply