نااہل اور کرپٹ حکمران جب مسلط ہوں تو پھر کسی کی عزت مخفوظ نہیں رہتی ، جاوید احمد چیمہ کمشنر (ر)انکم ٹیکس سرگودہا

0
37

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو خوب ڈانٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی تبصرے کیے اور زیادہ لوگوں نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کی حمایت میں آواز اُٹھائی۔ اسی سلسلے میں کمشنر (ر) انکم ٹیکس سرگودہا چوہدری جاوید احمد چیمہ نے نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ جب سیلیکٹڈ ، نا اہل اور کرپٹ آپ کے اوپر مسلط کر دیا جائے تو پھر کسی کی عزت مخفوظ نہیں رہتی ،

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نا اہل سیاستدان ہے ، جسے مشیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے ، وہ کس حیثیت میں رمضان بازار کا دورہ کر رہی تھی اگر دورہ کیا بھی تو کس حیثیت میں اسسٹنٹ کمشنر سے جواب طلب کر رہی تھی کیا وہ اس حلقہ سے منتخب ایم پی ہے ؟ اسے کس نے یہ اختیار دیا تھا کہ ایک افسر کو بھرے بازار میں یو ں ذلیل کرے

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ساری زندگی سرکاری نوکری کی ہے مگر اس طرح نہ ہی کسی سینئر نے نہ ہی کسی سیاستدان نے رویہ اختیار کیا ہے اور نہ ہی خود کسی جونئیر یا ماتحت پر ایسا رویہ رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے والدین نے ہمیں بڑی مشکل سے پڑھایا لکھایا تھا اور ایک طالبعلم بڑی مخنت سے افسر بنتا ہے ، اور افسر بن کے اتنا آسان کام نہیں ہوتا ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے ،

میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے ساتھ اس ہتک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ، اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اس رویہ پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سے معافی مانگنی چاہیے ، اور کچھ نہیں تو بطور خاتون ہیں انہیں کچھ لخاظ کرنا چاہیے تھا ، اگر افسران کو اس طرح ذلیل کیا جانے لگا تو وہ دن دور نہیں جب سیاستدانوں کو بھی عوام اسمبلیوں سے دھکے دے کر باہر نکال کرے گی

Leave a reply