سربراہ پاک فضائیہ سے متحدہ عرب امارات کےسفیر نے ملاقات کی ، اہم ذمہ داری پر مبارکباد
باغی ٹی وی : سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھوسے متحدہ عرب امارات کےسفیر نے ملاقات کی .متحدہ عرب امارات کےسفیرکی سربراہ پاک فضائیہ کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی . یواےای سفیرکی دونوں ممالک کےدرمیان تمام شعبوں میں تعاون اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کرائی، سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان اوریواےای کےمابین مضبوط مذہبی،ثقافتی اور تاریخی تعلقات استوارہیں ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کےاموراوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا .
خیال رہے کہ پاکستان اور عرب امارات کے مابین تجارتی ، ثقافتی ، سماجی اور عسکری روابط کئی دھائیوںسے باہم مضبوط ہیں . اس طرح پاک فضائیہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشن بھی جاری رکھے ہوئے ہے ، جس میں ان کی افواج کو تربیت کا سلسلہ بھی کافی اہم ہے .
اس سے قبل پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق چین کے سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔
دوران ملاقات چینی سفیر نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی متاثرکن قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔
ترجمان کنے بتایا ہے کہ ایئر چیف نے پاک فضائیہ اور عوامی جمہوریہ چین کی فضائیہ کے مابین قابل ستائش تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے مزید پروان چڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔