ناصرف عمران خان خود چور ہے بلکہ اس کی اہلیہ اور جماعت بھی چور ہے. مریم نواز شریف

maryam

ناصرف عمران خان خود چور ہے بلکہ اس کی اہلیہ اور جماعت بھی چور ہے. مریم نواز شریف

مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ عمران خان چور اس کی اہلیہ اور جماعت بھی چور ہے، ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرکے صبح الیکشن کرالو کوئی اعتراض نہیں، پاکستان کی ترقی کا دشمن پاناما بینچ تھا۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ 2013ء میں نواز شریف کو حکومت ملی تو بجلی نہیں تھی، فیصل آباد میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹریاں نہیں چلتی تھیں، نواز شریف نے اقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ ختم کی، نواز شریف 3 بار وزیراعظم بنا تو ملک نے ٹیک آف کیا، جب نواز شریف اقتدار میں نہیں ہوتا تو ملک نیچے کی طرف جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے نے شہباز شریف کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ شہباز شریف پنجاب کے 8 کروڑعوام کو فری آٹا مہیا کریں گے، کیا گھڑی چور کی حکومت میں کسی نے ایسا فیصلہ سنا؟، کبھی کسی نے مفت آٹا نہیں دیا، حمزہ شہباز نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دی، عمران خان مفت بجلی دینے پر عدالت گیا تھا، پنجاب والو اپنے دشمن کو پہچانو، اس کا نام ایسے ہی فتنہ نہیں رکھا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا پاناما بینچ دشمن تھا، جس دن سے نواز شریف کو نکالا اس دن سے پاکستان سے ترقی بھی نکل گئی، پاناما بینچ والوں نے صرف نواز شریف سے نہیں غریب سے دشمنی کی۔ جبکہ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں رسوا کرکے چلا گیا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟، انہوں نے نواز شریف کو نکال کر ایک بدکردار، نااہل گھڑی چور کو مسلط کردیا، پاکستان کو گواہ بنا کر کہتی ہوں ان کے جرم پر قوم ان کی نسلوں کو بھی معاف نہیں کرے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اس کا ٹوٹل اکنامک وژن انڈے، کٹے، مرغیاں، بھنگ کی کاشت تھی، کیا اس کی مرغیاں، کٹے نظر آئے، زمان پارک سے بنی گالا تک صرف بھنگ کے اثرات نظر آتے ہیں، کیا فیصل آباد کا لیڈر ایک بزدل، گیدڑ، چوہا ہوسکتا ہے؟، یہ پہلا لیڈر ہے جس نے اپنی حفاظت کیلئے خواتین رکھی ہوئی ہیں۔ ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کبھی کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا، کارکنوں کے آگے نواز شریف اور بیٹی ڈھال بن کر کھڑے ہوئے، بزدل، گیدڑ روزانہ چیک کرتا ہے خواتین حفاظت کیلئے بیٹھی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مقدمات چلتے رہیں گے اس کا پلستر نہیں اترے گا، عدالت بلائے تو کہتا ہے بزرگ، معذور ہوں، جلسہ کرنا ہوتا ہے تو بزرگی، معذوری اور 72 سال کی عمر یاد نہیں آتی، ایسا منافق نہیں دیکھا جو عدالت کیلئے بیمار اور جلسوں کیلئے تیار ہو۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف عدلیہ بحالی تحریک میں جان کے خطرے کے باوجود شریک ہوئے، اسے کونسا جان کا خطرہ ہے جو جلسے، جلوسوں میں نہیں اور عدالت میں ہوتا ہے، اگر اسے ایٹمی دھماکوں کے دوران بل کلنٹن کا فون آتا تو کہتا موجود نہیں ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
انہوں نے کہا کہ میں نے سازشیوں کے نام کیا لیے اب خود یہ نام لے رہے ہیں، انہوں نے مل کر چوری کی اور اب سارے ایک دوسرے کا نام لیں گے، اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا اتار کر پھینک دیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنماء کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں، ایک طرف بے گناہ نواز شریف کی 200 پیشیاں، دوسری طرف مہا چور کی 2 پیشیاں، ایک طرف (ن) لیگ کی بے گناہ جیل، دوسری طرف دو گھنٹوں میں ضمانت، یہ ناانصافی قبول نہیں، ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرکے صبح الیکشن کرالو کوئی اعتراض نہیں۔

Comments are closed.