این اے 127،شرجیل میمن کی زیر صدارت بلاول کی انتخابی مہم بارے اجلاس

0
110
na127

این اے 127 کی انتخابی مہم کی پولیٹیکل مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان شرجیل انعام میمن،مکیش چاولہ نے صوبائی دارلحکومت سے الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کیساتھ اہم اجلاس کیا،

اجلاس میں بلاول بھٹو کے جلسے کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔اجلاس میں رانا فاروق سعید،چودھری منظور،ذوالفقار علی بدر،اسلم گل،فیصل میر،اورنگزیب برکی، سمیت تمام اہم رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔شرجیل میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو کہا کہ بلاول بھٹو کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے مربوط منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔لاہور کا جلسہ گیم چینجر اور پیپلز پارٹی کی پنجاب بھر میں انتخابی مہم کا راستہ متعین کریگا اور اس کا اثر پورے پنجاب پر پڑیگا۔جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی تنظیموں کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 سے انتخابی مہم کا معاملہ،این اے 127کے صوبائی حلقوں کیلیے پیپلز پارٹی نے 5 انتخابی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں،پی پی 157 کمیٹی میں چوہدری عدنان سرور گورسی(امیدوار)، میاں رمضان ،موسی کھوکھر اور سعود طاہر شامل ہیں،پی پی 160 کمیٹی میں میاں مصباح الرحمن(امیدوار) حاجی عزیز الرحمن چن، صداقت شیروانی اور عظمت حسین ایڈوکیٹ شامل ہیں،پی پی 161 کمیٹی میں فیصل میر(امیدوار)، احمد جواد فاروق رانا، صداقت شیروانی اور نیلم جبار شامل ہیں، پی پی 162 کمیٹی میں منظر عباس کھوکھر (امیدوار)شیخ عرفان اور فاروق یوسف گھر کی شامل ہیں،پی پی 163 کمیٹی میں فیاض بھٹی (امیدوار) ،منشا بھٹی اور عمران کھوکھر ایڈوکیٹ شامل ہیں،انچارج انتخابی مہم این اے 127 ذوالفقار علی بدر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی، آصف علی زرداری نے لاہور کے این اے 127 پر چوہدری محمد سرور کیجانب سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان عوامی تحریک بھی این اے 127 میں بلاول کی حمایت کر چکی ہے، بلاول کے مقابلے میں اس حلقے سے ن لیگ کے عطا تارڑ امیدوار ہیں.

 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

بلاول بھٹو صاحب چاہتے ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے

عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

Leave a reply