این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

nawaz

این اے 130، ایک بار پھر فارم 47 جاری، نواز شریف کے ووٹ بڑھ گئے،یاسمین راشد کےمزید کم

سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130 سے جیت ،عوام کی تنقید، الیکشن کمیشن نے فارم 47 دوبارہ جاری کر دیا
این اے 130 کا فارم 47 صبح جاری ہوا تو نتائج کچھ اور تھے، اب دوبارہ فارم 47 جاری کیا گیا ہے جس میں نتائج بدل دیئے گئے ہیں، یاسمین راشد کے ووٹ مزید کم ہو گئے ہیں تو وہیں نواز شریف کے ووٹوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، فارم 47 میں اب دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے ووٹ بھی شامل کر لئے گئے ہیں،

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود فارم 47 جو ابھی اپڈیٹ ہوا ہے، اس کے مطابق نواز شریف نے این اے 130 سے 1 لاکھ 79 ہزار 3 سو دس ووٹ لئے، یاسمین راشد نے 1 لاکھ 4 ہزار 485 ووٹ لئے،صبح نواز شریف کی جیت کے اعلان کے وقت جو فارم 47 جاری کیا گیا تھا اسکے مطابق نواز شریف نے این اے 130 سے 1لاکھ سات 71 ہزار24 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 حاصل کئے، تا ہم اب نتائج مختلف ہو گئے ہیں،اب جاری ہونے والے فارم 47 کے مطابق 3 لاکھ 15 ہزار 707 ووٹ درست قرار دیئے گئے جبکہ 3 ہزار 336 ووٹ مسترد ہوئے،

این اے 15، نواز شریف ہار گئے مگر ن لیگ نے جتوا دیا،باغی ٹی وی نے ن لیگی دھاندلی پکڑ لی
حلقہ این اے 15، سابق وزیراعظم نواز شریف کی شکست ن لیگ کو ہضم نہ ہوئی، ٹویٹر پر غلط نتیجہ دے کر نواز شریف کو کامیاب قرار دے دیا

این اے 15 سے نواز شریف ہار چکے، تاہم ن لیگ نے ٹویٹر پر جھوٹ بولنا شروع کر دیا،باغی ٹی وی نے ن لیگ کی دھاندلی پکڑ لی، ن لیگ کی جانب سے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر این اے 15 کا فارم 47 شیئر کیا گیا ہے جس میں نواز شریف کے ایک لاکھ 23 ہزار ستر ووٹ ہیں جبکہ آزاد امیدوارکے 87 ہزار چھ سو ووٹ ہیں،الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق نواز شریف ہار چکے ہیں اور این اے 15 سے آزا د امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے،
pm

ن لیگ کے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر فارم 47 کو جب الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے چیک کیا گیا تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کے مطابق این اے 15 سے آزاد امیدوار جیتے ہیں ،نواز شریف ہارے ہیں،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر درست فارم دیا گیا ہے جس کے مطابق نواز شریف این اے 15 سے ہار چکے ہیں، یوں باغی ٹی وی نے مسلم لیگ ن کی دھاندلی پکڑ لی، مبینہ طور پر ن لیگ نے حلقہ این اے 15 کا فیک فارم 47 تیار کیا ، کیا الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے گا؟

این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے،لاہور کے حلقہ این اے 130 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، نوا زشریف جیت گئے ہیں، نواز شریف نے این اے 130 سے 1لاکھ سات 71 ہزار24 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 حاصل کئے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں ہیں اور ان پر کئی مقدمات ہیں،تحریک لبیک کے امیدوار نے اس حلقے سے 4456 ووٹ لئے ہیں جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار نے 2520 ووٹ حاصل کئے ہیں

نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ این اے 130 کا دورہ کیا تھا،یاسمین راشد کو انتخابی نشان لیپ ٹا پ ملا تھا، جبکہ نواز شریف کا پارٹی نشان شیر ہے ،مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو بھی اس حلقے سے امیدوار تھے،پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال احمد خان اور جماعت اسلامی کے صوفی خلیق احمد بٹ بھی اس حلقے سے امیدوار تھے، این اے 130 سے کل 18 امیدوار میدان میں تھے،این اے 130لاہور میں صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 170، پی پی 173 اور پی پی 174 کے علاقے شامل ہیں۔این اے 130 لاہور میں انار کلی،سنت نگر،مزنگ،اسلام پورہ،گلشن راوی۔ساندہ۔ہال روڈ شامل ہیں، اس حلقے کی کل آبادی 8لاکھ 93ہزار ہے،رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد – 6لاکھ 8ہزار ہے، جن میں‌سے مرد ووٹرز – 3لاکھ 23ہزار،خواتین ووٹرز – 2لاکھ 85ہزار ہیں، اس حلقے میں کل پولنگ اسٹیشن – 376 بنائے گئے تھے

این اے 130،نواز شریف کی جیت ، فارم 47 میں بڑی غلطی سامنے آ گئی
این اے 130 کے نتائج، نواز شریف کو کیسے جتوایا گیا؟ فارم 47 میں بڑی غلطی سامنے آ گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق این اے 130 سے نواز شریف کامیاب ہوئے ہیں اور اس حلقے میں کل 294 ہزار 403 درست ووٹ ڈالے گئے ہیں،650 ووٹ گنتی سے خارج کئے گئے ہیں، نواز شریف نے 1لاکھ سات 71 ہزار24 ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے 1 لاکھ 15 ہزار 43 ،تحریک لبیک کے امیدوار نے اس حلقے سے 4456 ووٹ لئے ہیں جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار نے 2520 ووٹ حاصل کئے ،فارم 47 کے مطابق ڈالے گئے کل ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار ہ6 سو 93 ہے اور درست ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار قرار دی گئی ہے،جب ووٹ ڈالے ہی دو لاکھ 93 ہزار گئے تو یہ درست ووٹ 2 لاکھ 94 ہزار کیسے ہو گئے؟یہ کلیریکل غلطی ہے یا کچھ اور، اس پر الیکشن کمیشن ہی وضاحت دے سکتا ہے،

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ،این اے 130 کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا مراسلہ منظر عام پر آگیا،
ڈی آر او کی طرف سے ریٹرننگ افسر تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر کو طبی وجوہات کی بنیاد پر فوری طور پر تبدیل کیا جائے ،

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

Comments are closed.