این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

0
44

این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ چھ مئی کو نو بجے دوبارہ گنتی ہوگی،

الیکشن کمیشن نے الیکشن لڑنے والی تمام جماعتوں‌ کو حکم دیا کہ وہ گنتی میں شریک ہوں،تمام جماعتیں 6 مئی کو آر او آفس پہنچ جائیں

پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے تھے ، ن لیگ کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے اور حلقے میں دوبارہ پولنگ کی بھی درخواست کر دی،سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال کے وکیل نے بھی الیکشن کمیشن میں دلائل دیئے،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کریں گے،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آر او نے ہماری تمام دراخواستیں مسترد کردی ہیں جو کہ آر او کا متعصب ہونا واضع کرتا ہے۔ کچھ پریذائیڈنگ آفسران پر تحفظات ہیں جبکہ فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج بھی فرق ہیں،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ،الیکشن کمیشن نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا تھا

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

Leave a reply