اسلام آباد ہائیکورٹ ،این اے 43 ٹانک کے چھ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،داوڑ خان کنڈی کی جانب سے وکیل افنان کریم کنڈی عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کے ڈی جی عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل داوڑ خان کنڈی نے کہا کہ نہ کوئی شکایت آئی نہ نوٹس جاری ہوا ہے ، نہ کوئی ثبوت سامنے آیا ہے ،حالانکہ ہمارا فارم 47 بھی جاری ہوچکا تھا ، خواہ مخواہ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر کہا گیا کہ لوگ ووٹ پول کرنے نہیں آئے ،کہتے ہیں وہاں اب پولنگ ہوگی چھ پولنگ اسٹیشن پر ، میرا موکل مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے جیت چکا ہے ، الیکشن کمیشن نے این اے 43 ٹانک کے چھ پولنگ اسٹیشن پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے ، کالعدم قرار دیا جائے ،
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ارشد خان عدالت میں پیش ہوئے،ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں الیکشن کروائے ، کچھ جگہوں پر شکایات آئیں انھیں نمٹایا گیا کچھ جگہ پر کچھ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا کہا ، افنان کنڈی نے کہا کہ 47 کے اجرا کے بعد الیکشن کمیشن نے چھ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کیا ،ری پولنگ کا حکم جاری کرنے سے پہلے آر او کو کوئی شکایت ہی موصول نہیں ہوئی، میں تحریک انصاف کی حمایت سے انتخابات میں حصہ لے رہا تھا، مخالف امیدوار مولانا فضل الرحمان کا بیٹا ہے، سکیورٹی وجوہات کو بنیاد پر چھ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا آرڈر جاری کیا گیا،قواعد کے مطابق سکیورٹی مسائل یا کسی وجہ سے پولنگ رک جائے تو پریزائیڈنگ افسر نے رپورٹ دینا ہوتی ہے،پولنگ ڈے پر سوائے ایک کے کسی بھی پولنگ اسٹیشن سے ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس حلقے سے متعلق بتایا گیا کہ لوگوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،وکیل داوڑ خان کنڈی نے کہا کہ لوگ اگر نہیں آئے تو وہ انکی اپنی مرضی ہے، عدالت نے این اے 43 ٹانک کے چھ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا
پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان
الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے
الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب
این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول