این اے 48 میں مبینہ دھاندلی،الیکشن ٹربیونل میں سماعت ملتوی

0
65
election

اسلام آباد، الیکشن ٹریبونل میں این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ جب تک ہائی کورٹ کے سٹے کا آرڈر فیلڈ میں ہے تو کچھ نہیں ہوسکتا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی آرڈر پر فریقین نے ابھی تک عمل درآمد ہی نہیں کیا،شعیب شاہین نے کہا کہ ای ایم ایس ریکارڈ جمع کرنے کے لئے ریٹرننگ افسر کو عدالت نے حکم دیا تھا،الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ 22 کو چیف جسٹس نے سماعت کرنی ہے اگر سٹے ختم ہوگیا تو ہم جاری رکھیں گے، اس کیس کو 24 کو رکھ لیتے ہیں آگے دیکھا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 جولائی تک کےلئے ملتوی کر دی

حلقہ این اے48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف علی بخاری کی الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی،ن لیگ کے ممبرقومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز اور دیگر پیش ہوئے، چیف جسٹس کی عدالت سے ٹرائل روکنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کیا آرڈر ہوئے آرڈر کی کاپی دے دیں، وکیل الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کے احکامات پڑھے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کاروائی روکی گئی ہے، جب آرڈر ہو گا تو ہم اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں، شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے ابتدائی کاروائی تو جاری رکھی جائے، الیکشن ٹربیونل نے استفسار کیا کہ کیا جواب جمع ہو گئے، کاپیاں آگئیں؟شعیب شاہین نے کہا کہ طارق فضل چوہدری نے آر او سے فارمز لیکر تصدیق کروا کر جمع کرا دیے، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ابھی عدالت نے کاروائی روک رکھی ہے یہ چیزیں ٹرائل میں ہونی ہیں، سٹے ختم کروائیں تو ہی کاروائی آگے بڑھا سکیں گے،ٹرائل کا سٹے ہو گیا تو پوچھ ہی نہیں سکتے، ٹریبیونل کے فیصلے لکھوانے کے بعد کیس دوسرے ٹریبیونل کو چلے گئے تو وقت کا ضیاع ہو گا، الیکشن کمیشن کے وکیل سمیت سب کو پہلے روز ہی قانون پڑھوایا تھا، ایک لاکھ تک جرمانہ ہے، سٹے نہ آتا تو ایک ہفتے میں فیصلہ آ جاتا، شعیب شاہین نے کہا کہ ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسران کو تحریری جواب اور فارمز جمع کرانے کا پابند کیا تھا، الیکشن ٹریبیونل نے سماعت 24 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی

الیکشن ٹربیونل،راجہ خرم نواز نے فارمز اور بیان حلفی جمع کروا دیا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply